Gardsha e Ayam By Leftenant Gulfam Pasha Complete (گردش ایام از گلفام پاشا مکمل)
السلامُ علیکم
آپ سب کی خیریت مطلوب ہے۔۔۔
بہترین ناولز کا انتخاب پیش کرتا ہے آپ لوگوں کے لیے ایک اور بہترین تحریر "گردش ایام " جسے قلمبند کیا ہے "گلفام پاشا" نے ایک مختصر سی نظر ڈالتے ہیں مصنف کی زندگی کے کُچھ پہلوؤں پر جو اُنہوں نے ہمارے ساتھ شئیر کیے۔۔۔
میرا نام گلفام پاشا ہے۔ 31 جولائی 1990 کو گوجرانوالہ میں آنکھ کھولی۔ تعلیم بی بی اے آنرز۔
لکھنا دو سال پہلے شروع کیا تھا۔ پسندیدہ لکھاری/ انسپریشن: بانو قدسیہ۔ سوشل میڈیا پر ڈیڑھ سال پہلے سے لکھنا شروع کیا تھا۔ میرا پہلا ناول: داستانِ وصل۔
موجودہ ناول: گردشِ ایام
موجودہ ناول کا مرکزی خیال: انسان کی ذندگی میں بہت سے پہلو جنم لیتے ہیں جو اس کی ذندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ان ہی پہلوؤں میں ذندگی کے تجربات چھپے ہوتے ہیں جن سے انسان بچپن سے مرگ تک بہت کچھ سیکھتا ہے۔کچھ تجربات اچھے ہوتے ہیں جو ذندگی کو سہل بنا دیتے ہیں جبکہ کچھ تلخ جذبات کی کڑواہٹ انسان ساری ذندگی محسوس کرتا رہتا ہے۔
میری ذندگی بھی کچھ ایسے ہی کھٹے میٹھے اور تلخ تجربات سے بھری پڑی ہے۔ہر انسان کا بچپن چھوٹے چھوٹے خوابوں سے بھرپور ہوتا ہے۔وہ کبھی ہواؤں میں اڑتا ہے تو کبھی سفید کوٹ میں ملبوس ہو کر مریضوں کے علاج کی خواہش رکھتا ہے۔کبھی اس کا آیئڈیل فلمی ہیرو ہوتا ہے تو کبھی سرحدوں پہ لڑتے فوجی جوانوں کو دیکھ کر اسکا خون جوش مارتا ہے۔انسان فطری طور پہ نا شکرا ہے۔کسی بھی حال میں خوش اورمطمعین نہیں رہ پاتا۔کہیں گرمی کی حدت سے بچنے کے لئے سایہ تلاش کرتا ہے اور کبھی سخت سردی میں دھوپ کا متلاشی ہوتا ہے۔میری ذندگی میں بھی کچھ ایسے ہی واقعات رونما ہوتے رہے۔۔۔۔
گردشِ ایام ایک فوجی افسر( ریحان) اور ایک عام انسان کی کہانی ہے جس نے مختصردورانیئے میں تمام رشتوں کا ذائقہ چکھا۔۔۔زندگی کے نشیب و فراز میں جب جب ریحان کو کسی اپنے کی ضرورت تھی کوئی بھی اس کے ساتھ نہیں تھا۔۔۔بچپن میں غربت کی وجہ سے خونی رشتے نظریں بدل گئے۔۔۔ریحان نے محنت کی اور اچھے مقام پر پہنچ گیا تو وہ ہی رشتے دار پھر سے اپنے بن گئے۔۔۔مگر ریحان کو اب ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں تھی جن کے لئے رشتوں سے زیادہ دولت اہم ہو۔
ایسے میں فاطمہ اور اس کے والدین کی محبت اس کی زندگی میں رونق لے آئی۔۔۔
مگر فاطمہ کے اغوا کے ا سکی بازیابی میں اس کے دوست عرفان نے اپنوں سے بڑھ کر اس کا ساتھ دیا اور اپنی زندگی اورمستقبل کو داؤ پر لگا دیا۔۔۔
تھوڑی سی مشکل آنے پر اس کی منگیتر اس کو چھوڑ گئی۔۔۔
مگر ریحان پھر بھی اللہ کی رضا کی خاطر نیک نیتی سے آگے بڑھتا رہا اور اس کو بہت بہترین صلہ بھی ملا اللہ کی طرف سے۔
ناول نگاری کے شعبے میں آپکے عزائم
میرا اولین عزم معاشرے کی اصلاح کرنا ہے اور لوگوں کو مخلص رشتوں کی اہمیت، حقیقت اور ضرو کا احساس دلانا ہے۔۔۔میں اپنے ناولز کے زریعے لوگوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ زندگی کے اچھے اور برے حالات میں اپنوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔۔۔
میں لوگوں میں یہ شعور بیدار کرنا چاہتا ہوں کہ زندگی کی اصل خوشی اللہ کی رضا کے حصول کے لئے کوشاں رہنے میں ہے۔۔۔اور موجودہ نفسا نفسی کو دور میں ہمدردی اور خدمتِ خلق کے جذبات کی اشد ضرورت ہے۔۔۔
اردو مکمل ناول "گردش ایام از گلفام پاشا" کو پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔۔
OR
OR
اس سے آگے آن لائن پڑھنے کے لئے دئیے گئے
"Read More"
پر کلک کریں
OR
No comments