About Us
بہترین ناولز کا انتخاب
:کچھ ہمارے بارے میں
’’بہترین ناولز کا انتخاب‘‘ ہماری ایک ادنیٰ سی کوشش ہے جس کا مقصد ہمارے ملک کے نئے مصنفین اور ان کی تحریروں کو فروغ دینا ہے جو اپنی نہایت ہی عمدہ تحاریر کو ’سوشل میڈیا‘ (فیسبک، انسٹا، واٹس ایپ وغیرہ) پر خوار کر رہے ہیں۔ہمارا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور اپنے قارئین کو پڑھنے کیلئے اچھے مواد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ہمیں آپ کا بھر پور تعاون درکار ہے یہ سب آپ کی رائے سے ہی ممکن ہوگا جو کہ ہم اپنے ہاں پبلش ہونے والے ناولز کے مصنفیّن تک بھی ضرور پہنچائیں گے۔
:معزز قارئین اکرام
اس میں کوئی شک نہیں کہ کتابیں ہماری بہترین دوست ہیں وہ الگ بات ہے کہ جدید دور میں الیکٹرانک میڈیا (ای ۔بُک) نے اس اہمیت کو کم کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے کتابیں خرید کر پڑھنے کا رحجان دن بدن ختم ہوتا جا رہا ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ’انٹرنیٹ‘ کے ذریعے ہم دنیا کی بہترین سے بہترین کتب سے مفید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے ذریعے سے اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں عمدہ ترین قسم کا علم میسر ہوتا ہے مگر اس کی کانٹ چھانٹ کرتے ہوئے اس تک پہنچتے پہنچتے کیسے کیسے مواد سے گزرنا پڑتا ہے وہ ہمارے کچی عمر کے بچے اور بچیوں کے دماغ پر کیا اثرات ڈالتا ہے وہ کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے اور اس کے کیا نتائج سامنے آتے ہیں اس بات سے آپ اور ہم سب ہی واقف ہیں۔ لہذا بہترین اور معیاری علم حاصل کرنے کیلئے کتابوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
ہمارا مقصد لوگوں کو اچھی اور معیاری کتابیں پڑھنے کی طرف مائل کرنا ہے۔ اسی حصول کیلئے ہم آپ کو بالکل مفت کتابیں پڑھنے کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
!قابلِ احترام مصنفیّن
بہترین ناولز کے انتخاب کی موجودگی نئے آنے والے مصنفیّن جو اپنے قلم کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتے ہیں لیکن ان کو موقع فراہم نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے وہ دل برداشتہ ہو کر لکھنا چھوڑ دیتے ہیں ان کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ ہمارےبلاگ پر آپ کو اپنا ناول دینے سے نہ صرف شہرت ملے گی بلکہ قارئین مصنف کے بارے میں آگاہ بھی ہو سکیں گے۔ اس سے ان کیلئے ترقی کی راہیں کھلیں گئیں اور ان کی کتابوں کی اشاعت اور فروخت میں اضافہ بھی ہوگا۔
(انشا اللہ)
:ناشر (پبلشرز) حضرات
''بہترین ناولز کا انتخاب'' کا مقصد ہر گز یہ نہیں کہ ہم روایتی ''پبلشرز''اور ''کاغذی کتابوں''کے دشمن ہیں اور ایک نئی قسم کی ''الیکٹرونک بکس''کا تعارف کروا رہے ہیں۔ اگردیکھا جائے تو ہم پبلشرز اور کاغذی کتابوں کی مدد کر رہے ہیں۔ ایک اچھی کتاب جب ''بہترین ناولز کا انتخاب''پر آئے گی،پورے پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے کونے کونے سے لوگ اسے پڑھیں گے تو آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ کتاب کی مقبولیت کا کیا عالم ہوگا اور اس کی اشاعت اور فروخت کس پیمانے پر ہوگی۔ اکثر بہت سی اچھی کتابیں محض مناسب شہرت نہ ہونے کے بنا پر وہ مقام حاصل نہیں کر پاتیں جومقام انہیں مل سکتا ہے۔
:کچھ ہماری انتظامیہ کے اراکین (ٹیم) کے بارے میں
یہ بلاگ بنانے کی تدبیر ہماری ایک رُکن ’قراۃالعین(عینی)‘ کی ہے۔جو کہ ایک بہت ہی اچھی ایڈیٹر بھی ہیں اور خود ایک طالبہ ہیں جو کہ مستقبل میں’سائیکلوجسٹ‘ بننے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ۔ہماری دعا ہے کہ اللہ ان کو ان کے مقصد میں کامیاب و کامرانی سے نوازے آمین ثم آمین۔
سیدہ حورین بخاری "رہائش حیدرآبا(پاکستان)تعلیم ( بی۔اے) "بہترین ناولز کا انتخاب "پہ بطور ایڈیٹر اپنے فرائض نبھائیں گئیں۔
ہم ان سب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ بلاگ بنانے میں بھر پور تعاون کیا اور سب سے بڑھ کر ’عمران علی‘ بھائی کے اور 'انعم ' کے جنہوں نے ہمارے ساتھ یہ بلاگ بنانے میں مدد کی اور اپنے قیمتی وقت میں سے ہمارے لئے وقت نکالا۔دعا ہے کہ اللہ آپ سب کو خوب کامیابیاں و کامرانیاں نصیب فرمائے اور ڈھیروں خوشیاں دے ۔ آمین ثم آمین۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین ثم آمین۔
نوٹ: ہمارے بلاگ میں شائع ہونے والے تمام 'ناولز' کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ کوئی بھی بغیر اجازت کے ان ناولز کو کاپی نہیں کر سکتا۔ خلاف ورزی کرنے والے نتائج کے خود زمہ دار ہوں گے۔
کسی بھی قسم کی رائے یا شکایت کیلئے نیچے کمنٹ خانے میں درج کریں یا پر نیچے دی گئی ای-میل پر درج کروائیں۔
aqdathayat2018@gmail.com
...........
شکریہ
انتظامیہ: بہترین ناولز کا انتخاب
No comments